Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / پاکستانی بلوچ علاقوں پر ایران کے مارٹر حملے

پاکستانی بلوچ علاقوں پر ایران کے مارٹر حملے

کوئٹہ۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاک ایران سرحدی علاقے میں ایران کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائر کئے جانیوالے مارٹر کے 8 گولے پاکستانی حدود میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایران کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔ ہفتے کے روز ایران کی جانب سے فائر کئے جانیوالے 8 مارٹر گولے پاکستانی حدود میں پنجگور کے علاقے نکر خالی میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم راکٹ حملوں میں کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے متعدد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راکٹ اور میزائیل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT