Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی بولروں کا بہتر مظاہرہ ، انگلینڈ 211 پر ڈھیر

پاکستانی بولروں کا بہتر مظاہرہ ، انگلینڈ 211 پر ڈھیر

کارڈیف۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولروں نے آئی سی سی چمپینس ٹرافی میں ناقابل تسخیر میزبان انگلینڈ ٹیم کے خلاف بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اسے 49.5 اوورس میں 211 رنز پر محدود رکھا، حالانکہ 16 ویں اوورس میں میزبان ٹیم نے 80 رنز اسکور کرلئے تھے اور اسے صرف ایک اوپنر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ انگلش ٹیم میں آج جانی بیرسٹو کو موقع دیا گیا جنہوں نے 57 گیندوں میں 43 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی جبکہ جیو روٹ نے 46، کپتان ایان مورگن 33 اور بین اسٹوکس نے 64 گیندوں میں بغیر کسی باؤنڈری کے 34 رنز ایسے وقت بنائے جب ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار تھی۔ پاکستان کے لئے حسن علی نے 35 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جنید خاں نے 42 رنز اور محمد عامر کے مقام پر رومان رائس نے 44 رنز کے عوض دو وکٹس لئے۔

TOPPOPULARRECENT