Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے جاری

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے جاری

اسلام آباد ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پانچ ارکان کو ویزے جاری کئے، جو پڑوسی ملک کا اتوار کو سفر کریں گے تاکہ پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر پیش آئے دلیرانہ حملہ کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے، جس کیلئے پاکستان نشین جیش محمد عسکریت پسندوں کو موردِ الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ یہاں ترجمان انڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ ہم نے پانچ پاکستانی عہدہ داروں کو ویزے جاری کردیئے ہیں، جو پٹھان کوٹ حملہ سے متعلق ثبوت اکٹھا کرنے ہندوستان جائیں گے۔ یہ تحقیقاتی ٹیم ملٹری انٹلی جنس اور سیول اڈمنسٹریشن دونوں سے تعلق رکھنے والے  سینئر عہدہ داروں پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT