Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی تین کرکٹرس فریضہ حج کے فوری بعدٹیم میں واپسی کے خواہاں

پاکستانی تین کرکٹرس فریضہ حج کے فوری بعدٹیم میں واپسی کے خواہاں

کراچی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ونڈے کپتان اظہر علی، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور بیٹسمین اسد شفیق جاریہ سال فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔ ان تینوں نے ادائیگی حج کے فوری بعد زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ستمبر کے اواخر میں زمبابوے میں منعقد شدنی تین ونڈے میچس کیلئے ان کھلاڑیوں کو آرام دینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی ، سرفراز احمد اور اسد شفیق یہ میچس کھیلنے کے خواہاں ہیں۔ اظہر علی کو جاریہ سال ورلڈ کپ کے بعد ونڈے کیپٹن کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ انہوں نے سلیکٹرس کو بتایا کہ زمبابوے میں ٹیم کی قیادت کیلئے وہ دستیاب رہیں گے۔
گولف ہوٹل فٹنس چمپین شپ
لہری ٹائٹل کے دعویدار
فورٹ وائن (امریکہ)۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گولف ہوٹل فٹنس چمپین شپ کے تیسرے راؤنڈ کے ختم پر انیربن لہری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل کی دعویداری برقرار رکھی ہے۔ لہری (70) نے شروعات اچھی کی لیکن آخر میں انہیں لیڈر کوریا کے ڈی ایچ لی (66) کے مقابلہ دوسرا مقام حاصل ہوا۔ لہری اب 54 ہولس کے 12 انڈر 204 پر ہیں جبکہ لی 15 انڈر 201 پر ہیں اور ان دونوں کے مابین فائنل مقابلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT