Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی جیل میں محروس بیٹے کی رہائی کیلئے والدین کوشاں

پاکستانی جیل میں محروس بیٹے کی رہائی کیلئے والدین کوشاں

امرتسر ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ممبئی سے تعلق رکھنے والے ضعیف والدین پاکستان کی جیل میں محروس اپنے فرزند کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں ۔ جیل میعاد ختم ہونے کے باوجود یہ نوجوان محروس ہے ۔ پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجی اور سرتاج عزیز کے دورہ ہند کے موقع پر ان سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے ۔ ضعیف والدین امرتسر پہونچکر یہاں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس مقام پر پلے کارڈس تھامے سرتاج عزیز سے اپیل کررہے ہیں کہ ان کے فرزند 32 سالہ حامد انصاری کو فوری رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ اس نوجوان کی والدہ فوزیہ انصاری نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے 40 ممالک کے وزرائے خارجہ کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT