Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستانی جیل میں ہندوستانی قیدی کی پراسرار موت

پاکستانی جیل میں ہندوستانی قیدی کی پراسرار موت

لاہور ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد قیدی جو پاکستانی جیل میں تقریباً 25 سال سے جاسوسی کے الزام میں قید تھا، جس کی عمر 50سال ہوچکی تھی، پراسرار حالت میں فوت ہوگیا۔ کرپال سنگھ اپنے کمرہ میں کوٹ لکھ پت جیل میں آج مردہ دستیاب ہوا۔ اس کی نعش جناح ہاسپٹل لاہور پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کی گئی۔ عدلیہ نے بعض قیدیوں کے کپال کی موت کے بارے میں بیانات ریکارڈ کئے۔ کرپال کے جسم پر اذیت رسانی کے کوئی نشان نہیں تھے لیکن کرپال نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT