Friday , October 20 2017
Home / پاکستان / پاکستانی خاتون کی جنس کی تبدیلی کیلئے درخواست

پاکستانی خاتون کی جنس کی تبدیلی کیلئے درخواست

لاہور ۔ 6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 24سالہ پاکستانی خاتون نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے اجازت طلب کی ہے کہ جنس کی تبدیلی کیلئے آپریشن کروالیں ۔ کئی ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے سے عدالتی حکم نامہ کے بغیر انکار کردیا ہے ۔ لڑکی نے یہ درخواست اپنے وکیل نصیر حسین سندھو کے ذریعہ کل لاہورہائیکورٹ میں داخل کی ۔ درخواست گذار ضلع قصور کی متوطن ہے ۔ اس نے کہا کہ اُسے احساس ہورہا ہے کہ 14سال کی عمر سے ہی اُس میں جسمانی تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہوگئی تھی ۔ اُس نے امراض نسوان کے ماہرین سے ایک خانگی اسپتال میں مشورہ کیا ‘ لیکن اُسے کئی بار وقفہ وقفہ سے درد اور غیرمعمولی جنسی تبدیلی کا احساس ہورہا تھا ۔ فاطمہ میموریل ہاسپٹل لاہور کے ڈاکٹروں نے جنس کی تبدیلی کے فوری آپریشن کی تجویز کی لیکن جن سرجنوں سے اُس نے ربط پیدا کیا ‘ عدالتی حکم نامہ کے بغیر آپریشن کرنے سے انہوں نے انکار کردیا ‘ چنانچہ وہ عدالت سے رجوع ہوکر اجازت طلب کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT