Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی خواتین نے بنگلہ دیشیوں کا وائٹ واش کیا

پاکستانی خواتین نے بنگلہ دیشیوں کا وائٹ واش کیا

کراچی ، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 34 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کیا۔ پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ یہاں ساؤتھ اینڈ کلب میں میزبان کپتان ثناء میر نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 114/6 بنائے۔ بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے باعث ڈٹ کر نہ کھیل سکی۔ سلمیٰ خاتون زیرقیادت مہمان ٹیم 80/7 تک محدود رہی۔ پاکستان کی بسمعہ معروف کو میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے یہیں بنگلہ دیش کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT