Saturday , July 22 2017
Home / عرب دنیا / پاکستانی دہشت گردوں کا ایران میں حملہ

پاکستانی دہشت گردوں کا ایران میں حملہ

تہران، 17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان اور افغانستان کے بعد پاکستان اب ایران میں بھی دہشت گردانہ حملوں کو انجام دے رہا ہے ۔ہفتہ کی شام کو پاکستان سے سرحد پار کرکے ایرانی علاقہ میں گھسے دہشت گردوں کے دستے نے دو شہریوں کو ہلاک کر ڈالا اور دو کو زخمی کردیا۔ ایران کے ریوولیوشنری گارڈز نے آج اس بات کی اطلاع دی۔ریوولیوشنری گارڈز نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بیان جاری کرکے کہا کہ ہفتہ کے روز ایران کے سرحدی علاقہ کے ساراوان میں پاکستانی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مزدوری کرنے والے دو افراد کو قتل کردیا۔ یہ علاقہ سستان۔بلوچستان صوبہ کے تحت آتا ہے ۔ جوابی کارروائی میں ریوولیوشنری گارڈز نے ایک حملہ آور کو مار گرایا اور دو کو زخمی کردیا۔دہشت گردوں کے دستے میں شامل مابقی حملہ آور پاکستانی علاقہ میں فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے ۔ لیکن علاقہ میں جیش العادل نامی تنظیم کے حملوں کی قدیم تاریخ رہی ہے ۔ یہ تنظیم القاعدہ سے وابستہ ہے اور یہ پاکستان کے بلوچستان سے اپنی سرگرمیوں کا آپریشن کرتا ہے ۔ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو مکتوب لکھ کر سرحد پر دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT