Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی سرحد سے گھسنے کی کوشش میں 4 عسکریت پسند ہلاک

پاکستانی سرحد سے گھسنے کی کوشش میں 4 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تنگدھر سیکٹر میں اندرون 3 یوم دوسری مرتبہ دراندازی کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران 4 عسکریت پسند اور ایک سپاہی ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے تنگدھر سیکٹر میں آج صبح فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں 2 عسکریت پسند ہلاک اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا ۔ بعد ازاں یہ سپاہی ہاسپٹل میں آپریشن کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے مداخلت کاروں کو روکنے کی کوشش میں مزید 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ سیکوریٹی فورسیس نے کشمیر میں دوسری مرتبہ دراندازی کو کامیابی سے روک دیا ہے ۔ منگل کے دن بھی کپواڑہ ضلع کے مچھل سیکٹر میں مداخلت کاری کی کوشش کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT