Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی سرنگ عسکریت پسندوں کیلئے ہے : بی ایس ایف

پاکستانی سرنگ عسکریت پسندوں کیلئے ہے : بی ایس ایف

آر ایس پورہ (جموں) ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 30 میٹر طویل جو پاکستان سے شروع ہوکر ہندوستان کے علاقہ میں ختم ہوتی ہے اس کا پتہ چلانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ بی ایس ایف نے آج کہا کہ یہ سرنگ مسلح عسکریت پسندوں کو جموں کے علاقہ میں ڈھکیلنے کیلئے تیار کی گئی تھی۔ بی ایس ایف کے راکیش شرما نے کہا کہ ہم باقاعدہ طور پر صفائی کارروائی ہر مہینہ کیا کرتے ہیں۔ ہمیں ایک اچھی طرح تعمیر شدہ سرنگ کا پتہ چلا۔ وہ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرنگ جے سی بی مشین کے ذریعہ کھودی گئی ہے اور اس کا مقصد عسکریت پسندوں کو جموں کے علاقہ میں داخل ہونے کا موقع دینا ہے۔ بی ایس ایف نے بتایا کہ اس سرنگ کی موجودگی کے تعلق سے پاکستان سے شکایت بھی درج کروادی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT