Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / پاکستانی سنیماؤں میں ہندوستانی فلموں کی نمائش بحال

پاکستانی سنیماؤں میں ہندوستانی فلموں کی نمائش بحال

لاہور ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی اسکریننگ کو بحال کردیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ اوری میں دہشت گرد حملوں اور سرحدپار فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ہندوپاک کے درمیان زبردست کشیدگی پیداہوگئی تھی جس کے بعد ہندوستانی فلموں کی اسکریننگ بھی مسدود کردی گئی تھی۔ ہندوستانی اداکار نوازالدین صدیقی کی فریکی علی ستمبر میں ریلیز کی گئی تھی اور وہ ایسی فلم ثابت ہوئی جو ہندوپاک کے درمیان کشیدگی کو لیکر فلم ڈسٹری بیوٹرس اور ریگزیبیٹرس کی جانب سے خودساختہ پابندی کو ختم کرنے کے بعد ریلیز کی گئی تھی۔ سنیما مالکان صرف ان ہندوستانی فلموں کی نمائش کررہے ہیں جنہیں پہلے ہی ریلیز کیا جاچکا ہے جبکہ نئی فلموں کی ریلیز سے متعلق فیصلہ چہارشنبہ کو کیا جائے گا کیونکہ ہندوستانی فلموں کی درآمد کا عمل طویل ہوتا ہے جس میں کئی افراد کو ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنی پڑتی ہے۔ سنیٹارس مارکٹنگ اینڈ کال سنٹر کے سپروائزر انیل الطاف نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT