Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / پاکستانی سکیورٹی ٹیم کا کل دورہ

پاکستانی سکیورٹی ٹیم کا کل دورہ

کراچی ، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان کی تشکیل شدہ سہ رکنی ٹیم پیر کو ہندوستان کیلئے روانہ ہوگی تاکہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے نیشنل ٹیم کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک سکیورٹی ٹیم کلیرنس نہ دے، پاکستانی کرکٹرز ہندوستان کیلئے روانہ نہیں ہوں گے۔ دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی نیشنل ویمنس ٹیم کو ہندوستان روانگی سے روک دیا تاوقتیکہ اسے عالمی ایونٹ کیلئے سکیورٹی تیقینات اور ضمانت تحریری طور پر حاصل نہ ہوجائے۔

TOPPOPULARRECENT