Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی شائقین کو کئی شہروں کے ویزا ملیں گے

پاکستانی شائقین کو کئی شہروں کے ویزا ملیں گے

طلب میں اضافہ پر ویزے بڑھانے کا بھی ارادہ : وزارت داخلہ
نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان آنے والے ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے دوران پاکستانی کرکٹ شائقین کو جو اپنی ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کے خواہشمند ہوں ، ایک سے زیادہ شہروں کے مختصر مدتی ویزے جاری کرے گا۔ ان مقابلوں میں میزبانوں کے خلاف کولکاتا کو منتقل کردہ بڑا میچ بھی شامل ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ ہم پاکستانی شائقین کو تمام شہروں کیلئے جہاں پاکستان کھیلے گا، ٹکٹس اور رہائش کے انتظام کی شرط کے ساتھ ملٹی سٹی ویزا جاری کریں گے۔ یہ سفری دستاویز تب جاری کیا جائے گا جب پاکستانی شائقین متعلقہ میچز کے ٹکٹس کے علاوہ واپسی کیلئے روڈ یا ریل یا ایر ٹرانسپورٹ کے ٹکٹس اور ہندوستان میں قیام کی بکنگ کے کاغذات پیش کریں گے۔ میچ کے ہر مقام کیلئے قبل ازیں 250 ویزوں کی محدود اجرائی کی اطلاع تھی، لیکن وزارت داخلہ اضافی ویزے جاری رکھنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے بشرطیکہ میچ دیکھنے کیلئے ہندوستان کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی شائقین کی تعداد بڑھ جائے۔ ویزا کی مدت کا انحصار ٹکٹوں پر ہوگا کہ کوئی پاکستانی کتنے میچوں کیلئے ٹکٹس پیش کرتا ہے۔ ہندوستان نے قواعد میں نرمی پیدا کرتے ہوئے 65 سال سے زائد عمر والے پاکستانی شائقین کو ہندوستان آمد کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے سے استثنا دے دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT