Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / پاکستانی شہری امریکہ میں سزائے قید مکمل کرنے امریکہ کے حوالے

پاکستانی شہری امریکہ میں سزائے قید مکمل کرنے امریکہ کے حوالے

واشنگٹن 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک شاذ و نادر پیش آئے واقعہ میں اوہائیو کے سابق نائب خازن عامر احمد کو پاکستان سے امریکہ طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ غیر قانونی طور پر رقومات کے لین دین اور رشوت کے ایک معاملہ میں ملوث ہونے کی پاداش میں امریکہ کی جیل میں 15 سال کی سزائے قید مکمل کرسکے۔ عامر احمد پاکستانی شہری ہے۔ 2013 ء میں ان جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا جس کے بعد عامر نے موقع دیکھ کر امریکہ سے راہ فرار اختیار کی تھی۔ تاہم غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی پاداش میں امریکی حکام نے اسے گرفتار کرلیا جس کے بعد وہ مسلسل حراست میں ہے۔ بعدازاں امریکہ نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے عامر احمد کو امریکہ کے حوالہ کرنے کی درخواست کی۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں عامر احمد کو اُس کی غیر موجودگی میں 15 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی اور یہ حکم بھی دیا گیا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقومات 3.2 ملین ڈالرس کی باز ادائیگی کرے۔

TOPPOPULARRECENT