Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / پاکستانی صوبائی وزیر کے قتل پر لشکرجھنگوی کے 20 ارکان گرفتار

پاکستانی صوبائی وزیر کے قتل پر لشکرجھنگوی کے 20 ارکان گرفتار

لاہور ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے ایک خودکش بمبار حملہ میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خان زادہ کے قتل کے ضمن میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکرجھنگوی کے  تقریباً 20ارکان اور ان سے مبینہ روابط پر 4 ملازمین پولیس کو آج گرفتار کرلیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ ’’ہم نے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کرنل ریٹائرڈ شجاع کے قتل کے ضمن میں ممنوعہ لشکرجھنگوی کے تقریباً 20 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT