Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / پاکستانی صوبہ سندھ کے 48 دینی مدارس کے ’’دہشت گرد‘‘ رابطے ، پولیس کا الزام

پاکستانی صوبہ سندھ کے 48 دینی مدارس کے ’’دہشت گرد‘‘ رابطے ، پولیس کا الزام

کراچی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 48 دینی مدرسے جو پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں ہیں، سمجھا جاتا ہیکہ دہشت گردوں اور ممنوعہ تنظیم کے رابطے رکھتے ہیں۔ پولیس نے آج ایک اجلاس میں کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ مختلف فرقوں کے ہیں۔ سندھ پولیس کے آئی جی غلام حیدر جمالی نے کہا کہ ان دینی مدارس میں سے 23 کراچی میں ہیں۔ آئی جی کے بموجب دینی مدرسوں کے بارے میں یہ خبر مستقل نگرانی اور محکمہ سراغ رسانی کی اطلاعات کے مطابق ہے۔ جمالی علماء کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو تمام دینی مدرسوں کے رجسٹریشن کیلئے یکساں طریقہ کار کا تعین کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT