Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / پاکستانی طیارہ کا رُخ تبدیل

پاکستانی طیارہ کا رُخ تبدیل

لاہور ؍ نئی دہلی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان انٹرنیشنل ایرلائینز (پی آئی اے ) کے طیارہ کو آج ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل واپس کردیا گیا کیونکہ اس نے فلائٹ کے سفری منصوبہ میں تبدیلی کے تعلق سے ہندوستانی حکام کو مطلع نہیں کیا تھا۔ پشاور سے کوالالمپور جانے والی اس پرواز کا راستہ دوبارہ لاہور سے مربوط کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں اطلاع فراہم نہیں کی گئی جبکہ پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ کسی گوشہ سے مزاحمت نہیں کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT