Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / پاکستانی عدالت میں بھگت سنگھ کا مقدمہ ، تازہ درخواست پیش

پاکستانی عدالت میں بھگت سنگھ کا مقدمہ ، تازہ درخواست پیش

لاہور ۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک تازہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی ہے۔ بھگت سنگھ کے مقدمہ کی ابتدائی سماعت کے دوران محکمہ داخلہ پاکستانی پنجاب نے افسانوی مجاہد آزادی بھگت سنگھ کے قتل مقدمہ میں برطانوی پولیس کے ایک عہدیدار کے بے قصور ہونے کا ادعا کیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت 7 ماہ قبل شروع ہوئی تھی اور عدالت کی وسیع تر بینچ درخواست کی سماعت کرنے والی تھی۔ عدالت نے ہنوز وسیع تر بینچ تشکیل نہیں دی ہے۔ ایڈوکیٹ امتیاز راشد قریشی نے بھگت سنگھ میمورئیل فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے ایک تازہ درخواست داخل کی جبکہ سماعت کے ابتدائی مرحلہ میں وہ ایک درخواست دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ درخواست کرتے ہیں کہ سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے اور امید کرتے ہیں کہ مقدمہ کی سماعت جاریہ ماہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بھگت سنگھ کی شادمان چوک میں جہاں انہیں اور ان کے دو ساتھیوں کو پھانسی دی گئی تھی، یادگار قائم کرنے کی خواہش کرچکے ہیں لیکن انہیں اس کا جواب ہنوز وصول طلب ہے۔

TOPPOPULARRECENT