Tuesday , September 26 2017
Home / پاکستان / پاکستانی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی

پاکستانی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی

بیانات ریکارڈ کروانے میں گواہوں کا پس و پیش
اسلام آباد ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں انسداد دہشت عدالت نے آج ممبئی حملہ کیس کے 7 ملزمین بشمول اصل سازشی ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف سماعت کو 28 ا کتوبر تک ملتوی کردیا ہے ۔ اینٹی ٹریرزم کورٹ اسلام آباد میں آج صرف ایک عہدیدار اپنا بیان ریکارڈ کروانے حاضر ہوئے جبکہ خصوصی عدالت کا یہ اجلاس سخت سیکوریٹی والے جیل راولپنڈی میں بند کمرہ میں منعقد ہوا تھا۔ اگرچیکہ دیگر 2 گواہوں کو آج طلب کیا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوسکے۔ انسداد دہشت گردی عدالت مذ کورہ کیس کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے ماہ جون سے ہفتہ میں دو مرتبہ سماعت کر رہی ہے ۔ اس خصوص میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائیل کورٹ کو ہدایت دی تھی کہ اندروان دو ماہ کیس کی سماعت مکمل کردی جائے ۔ تاہم ٹرائیل کورٹ نے مقررہ وقت میں اپنی سماعت مکمل کی اور نہ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھوی کو منظورہ ضمانت کو منسوخ کیا کیونکہ حکومت پاکستان نے ماہ اپریل میں لکھوی کی ضمانت کو ہائی کورٹ چیلنج کیا جسپر کارروائی کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے ٹرائیل کورٹ کو ہدایت دی کہ اندرون دو ماہ کیس کی یکسوئی کردی جائے ۔ بصورت دیگر ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT