Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی عوام کو صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی مبارکباد

پاکستانی عوام کو صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پاکستانی عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے جب کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا ہے کہ ہندوستان پڑوسی ملک کے ساتھ امن ، دوستی اور باہمی تعلقات کے عہد پر کاربند ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پر پیام مبارکباد پوسٹ کیا ہے ۔ دریں اثناء پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنے قومی دن کے موقع پر سلسلہ وار پروگرامس کا اہتمام کیا ہے اور ایک استقبالیہ میں کشمیری علحدگی پسند لیڈروں کو بھی مدعو کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر کل ایک پیام مبارکباد میں کہا تھا کہ ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ امن اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو ۔۔

TOPPOPULARRECENT