Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / پاکستانی فائرنگ سے ایک فوجی اور ایک 6 سالہ بچہ ہلاک

پاکستانی فائرنگ سے ایک فوجی اور ایک 6 سالہ بچہ ہلاک

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف سے بات چیت

جموں ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی بین الاقوامی سرحد کے کئی علاقوں پر خودکار ہتھیاروں کے ذریعہ فائرنگ اور بھاری شیل باری کے ذریعہ پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ایک 6 سالہ لڑکا اور ایک بی ایس ایف فوجی ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت ایک گھناؤنا فعل ہے۔ بی ایس ایف کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی رینجرس نے اندھادھند فائرنگ اور شیلباری کی۔ کئی شہری علاقوں پر بھی حملے کئے گئے جس کی وجہ سے ایک 6 سالہ لڑکا اور بی ایس ایف کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ بی ایس ایف کے عہدیداروں نے سپاہی سشیل کمار کی نعش پر پھول مالائیں چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ فوجی ہریانہ کے علاقہ کروکشیتر کا متوطن تھا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج بین الاقوامی سرحد پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہ ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف سے ٹیلیفون پر بات چیت کررہے تھے۔ ہ فی الحال بحرین کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاحال 85 افراد بشمول دو ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر کئی افراد وادی کشمیر میں بے چینی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء سرینگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب سرینگر کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام کے منظر دیکھے گئے کیونکہ صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ خانگی گاڑیوں کی طویل قطاریں شہر کے مختلف علاقوں بشمول رام باغ، جواہر نگر، بیمینا، پٹنالو اور ٹینگ پورہ درہ کے قریب دیکھی گئیں۔ انتظامات کیلئے پولیس کی اضافی جمعیت تعینات کی گئی تھی۔ نئی دہلی یس موصولہ اطلاع کے بموجب اطلاعاتی ٹیکنالوجی وزارت کے زیراہتمام ایک چوٹی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شریک وادی کشمیر کے افراد نے 100 دن سے زیادہ عرصہ سے وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کی مسلسل معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج اس وقت کیا گیا جبکہ مرکزی وزیرقانون و اطلاعاتی ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے اپنی تقریر ختم کردی تھی ا ور جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے تھے۔ وادی کشمیرسے شریک ہونے والے احتجاجیوں نے حکومت کے ڈیجیٹائزیشن پروگرام کو ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کیا ۔

TOPPOPULARRECENT