Monday , September 25 2017
Home / پاکستان / پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار

پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار

لاہور ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ صوبہ پنجاب میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جو اس نوعیت کا اندرون ایک ہفتہ دوسرا واقعہ ہے ۔ چینی ساختہ لڑاکا طیارہ لاہور سے 200 کیلو میٹر دور سرگودھا ڈسٹرکٹ میں حادثہ کا اس وقت شکار ہوا جب پائلٹ طیارہ پر کنٹرول نہیں رکھ سکا اور خطرہ کی بو سونگھتے ہی اس نے طیارہ سے چھلانگ لگادی ۔ طیارہ حادثہ میں کسی بھی دیگر شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ فضائیہ کے ہیڈکوارٹرس نے اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ 10 اگست کو بھی ایک لڑاکا طیارہ میانوالی میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں پائلٹ کی موت ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT