Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملہ، ’فوج کے کیپٹن سمیت 42ہلاک‘

پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملہ، ’فوج کے کیپٹن سمیت 42ہلاک‘

Pakistani security officials rush their colleague to a local hospital, Friday, Sept. 18, 2015 in Peshawar, Pakistan after the Taliban launched a brazen assault on a military base on the outskirts of the northwestern city, storming a mosque inside the sprawling compound and killing many worshippers during prayers. (AP Photo/Mohammad Sajjad)

پشاور ۔ 18  ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں فضائیہ کے 23 فوجیوں سمیت 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 16 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شیعہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعہ کی صبح بڈا بیر میں واقع کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی وردی میں ملبوس حملہ آور دو مقامات سے کیمپ میں داخل ہوئے اور چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم ہوگئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق ایک گروہ نے کیمپ میں قائم مسجد میں داخل ہوکر 16 نمازیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے کیپٹن اسفند یار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 16 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد دس جن میں دو افسران بھی شامل ہیں۔ امدادی ادارے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اب تک 23 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل منتقل کیا ہے۔ کیمپ کو کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد محفوظ قرار دے دیا گیا جس کے بعد فوج اور فضائیہ کے سربراہان نے وہاں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے کیمپ میں واقع گارڈ روم پر سات سے دس حملہ آوروں نے حملہ کیا جبکہ اتنی ہی تعداد میں حملہ آوروں نے سکیوریٹی حصار توڑ کر کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئیک ری ایکشن فورس نے وہاں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ اس دوران علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا ری رہی۔

TOPPOPULARRECENT