Friday , July 28 2017
Home / پاکستان / پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی خبریں بے بنیاد :وزیردفاع

پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی خبریں بے بنیاد :وزیردفاع

اسلام آباد 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان رپورٹوں کو یکسر مسترد کردیا جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی۔یمن جدوجہد میں مدد کرنے کے لئے پاکستانی فوج کے جوانوں کو سعودی عرب میں تعینات کیا گیا ہے ۔پاکستانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مسٹر آصف نے کل کہا کہ سعودی عرب یمن تنازعہ کے تناظر میں کسی بھی فوجی ملازم کو سعودی عرب نہیں بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاہماری پالیسی سعودی عرب یمن تنازعہ میں شامل نہیں ہونے کی ہے ۔ اگر اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس بارے میں ملک کی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔واضح ہیکہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی رپورٹیں تھیں کہ پاکستانی فوج کی بریگیڈ کو سعودی عرب بھیجا گیا ہے ۔
ششی تھرور کی عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے کل یہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر تھرور کی قیادت میں ہندستانی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں پی ٹی آئی کے نظر یہ پر غور و خوض اور دیگر سیاسی امور تھے ۔مسٹرعمران نے ہندوستانی وفد کے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کی کوششوں اور کارکردگی کے سلسلے میں بات چیت کی۔ مسٹر تھرور نے عمران خان سے پاناما لیکس معاملے سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT