Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / پاکستانی فوجی سربراہ کا ایل او سی کا دورہ

پاکستانی فوجی سربراہ کا ایل او سی کا دورہ

اسلام آباد۔ 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے جہاں انہوں نے فوجی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستانی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کرتے ہوئے یہاں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی۔ انہیں تمام تفصیلات سے واقف کرایا گیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ فوج نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے نہ صرف تیاری بلکہ فوج کے حوصلہ کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے یہ دورہ ایسے وقت کیا جبکہ ایک ہفتہ قبل ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے شمالی اور مغربی کمان پہنچ کر سرحد پر تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ ہندوستانی فوج نے 18 ستمبر کو اُری دہشت گرد حملے کے بعد 29 ستمبر کو سرجیکل حملہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT