Monday , October 23 2017
Home / پاکستان / پاکستانی فوج خطرہ کا مؤثر جواب دینے تیار

پاکستانی فوج خطرہ کا مؤثر جواب دینے تیار

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے آج کہاکہ ان کی فوج سرحد پار سے کسی بھی خطرہ کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خاں کے ساتھ راولپنڈی میں ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے کسی بھی خطرہ کا مؤثر جواب دینے کیلئے فوج تیار ہے اور اس کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر سیکوریٹی صورتحال اور دیگر کئی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT