Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فوج نے شہید سپاہیوں کی نعشوں کو مسخ کیا

پاکستانی فوج نے شہید سپاہیوں کی نعشوں کو مسخ کیا

مذموم حرکت کے خاطرخواہ ثبوت موجود ‘ ہندوستان کا ادعا
نئی دہلی ۔ 3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہاکہ اس کے پاس خاطرخواہ ثبوت موجود ہے کہ پاکستان کی فوج نے دو ہندوستانی سپاہیوں کے سرقلم کرنے کے بعد ان کی نعشوں کی بے حرمتی کی ہے اور اسلام آباد سے کہا گیا ہے کہ اس حرکت کیلئے وہ اپنے کمانڈوروں کے خلاف کارروائی کرے ۔ وزارت اُمور خارجہ میں ترجمان گوپال باگلے نے کہا کہ ہندوستان اپنے دو سپاہیوں کی نعشوں کی بے حرمتی کو سنگین اشتعال انگیز تصور کرتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائن آف کنٹرو کے قریب کرشنا گھاٹی سیکٹر کے مقام پر جمع کردہ خون کے نمونے ان دو ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے خون کے نمونے کے مماثل ہیں ۔ باگلے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ پاکستانی فوج ہی ہندوستان کے دو شہید سپاہیوں کی نعشوں کی بے حرمتی میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خون کے معائنوں سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ سازشی حملہ آور جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے جس راستہ سے ہندستانی علاقہ میں داخل ہوئے تھے اسی راستہ سے واپس بھی ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT