Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / پاکستانی فوج کا پنجاب میں آپریشن ’ضرب آہن‘

پاکستانی فوج کا پنجاب میں آپریشن ’ضرب آہن‘

راجن پور۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)  پاکستانی پنجاب میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف پولیس کے آپریشن کے 19ویں روز پاک فوج نے آپریشن کا چارج سنبھال لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں آپریشن کا چارج پاک فوج نے سنبھال لیا ہے، چھپے ہوئے مجرموں کا گھیراؤ مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز پہلے ہی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ روجھان کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کمانڈوز کو علاقے میں طلب کیا گیا تھا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوج اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک 7 مجرمان اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ چھوٹو گینگ نے 24 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ مجرمان یرغمال اہلکاروں کی رہائی کے بدلے فرار ہونے کیلئے محفوظ راستے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کا یہ مطالبہ رد کردیا۔گزشتہ روز پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھوٹو گینگ کے مشتبہ ٹھکانوں اور بنکروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔’ضرب آہن‘ کے نام سے جاری اس فیصلہ کن آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کو مارٹر گولوں کی صورت میں رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے۔علاقے میں آپریشن کے باعث کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT