Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی

پاکستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی

سرینگر۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی فوج نے یوم آزادی پر جموں و کشمیر کے اُری میں لائن آف کنٹرول کے قریب دو مقامات پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ حنیفہ بیگم کے پیر میں گولی لگی ۔ پاکستانی فوج نے آج اری سیکٹر میں دو مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی کیمپ پر اس خاتون کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی اور پھر علاج کیلئے سیول ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ شمالی کشمیر میں مسلسل تین دن سے پاکستانی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT