Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں دیگل سرحدی چوکی پر چھوٹے آتشیں اسلحہ کے ذریعہ فائرنگ کے ذریعہ بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ سامبا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جوگیندر سنگھ نے کہا کہ ’’پاکستانی فوج نے بین الاقوامی سرحد پر چھوٹے آتشیں اسلحہ کے استعمال کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور سامبا سیکٹر میں ریگل سرحدی چوکسی کو (فائرنگ کا) نشانہ بنایا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے رات 2 بجکر 15 منٹ پر چھوٹے اسلحہ سے چھ راونڈ فائرنگ کی۔ تاہم سرحدی مورچوں کی نگرانی کرنے والے بی ایس ایف نے جوابی کارروائی نہیں کی۔ پاکستانی فوج نے تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد اتوار کو پونچھ سیکٹر میں مورٹار شلباری اور فائرنگ کی تھی، جس کے بعد دونوں فریقوں نے صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے بٹالین کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT