Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزی میں ایک فوجی اور پورٹر ہلاک

پاکستانی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزی میں ایک فوجی اور پورٹر ہلاک

پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ ، سرکاری ملازمین کی ہڑتال
جموں ؍ سرینگر۔ 12 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی سپاہی اور ایک سیویلین پورٹر آج پاکستان کی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہراول علاقوں پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج نے بلااشتعال اندھادھند فائرنگ کی جس میں ہلکے ہتھیار اور خودکار ہتھیار استعمال کئے گئے۔ یہ واقعہ 10 بجکر 35 بجے دن کرشنا گھاٹی میں علاقہ میں پیش آیا۔ محکمہ دفاع کے ایک ترجمان کے بموجب ہندوستانی فوج نے اندھادھند فائرنگ پر طاقتور اور موثر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ یہ سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔ سرینگر سے موصولہ اطلاعات کے بموجب جموں و کشمیر اطلاعات و روابط عامہ محکمہ کے ملازمین غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پر چلے گئے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے جوائنٹ ڈائریکٹر کی جائیداد ضبط کرلینے کے احکام سے سبکدوشی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ جموں و کشمیر ڈیویژن کے ڈی آئی پی آر دفاتر جوائنٹ ڈائریکٹر کی جائیداد ضبط کرنے کے تنازعہ پر بند کردیئے گئے۔ محکمہ اطلاعات ملازمین یونین کے ایک ترجمان نے کہا کہ جب تک احکام سے دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی، ہڑتال جاری رہے گی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر (کشمیر) محکمہ اطلاعات ظہور احمد میر کی جائیداد تحقیقات کی تکمیل تک ضبط کرلینے کے حکومت نے کل احکام جاری کئے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے مبینہ طور رپر اخبارات کو غیرمعقول طریقہ سے اشتہارات تقسیم کئے تھے۔ اس نے کہا کہ یونین تحقیقات کی مخالف نہیں ہے لیکن تحقیقات کی تکمیل تک جائیداد کی ضبطی مناسب نہیں ہے۔ ان احکام سے حکومت کو دستبرداری اختیار کرنی چاہئے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر مجرم ثابت ہونے تک سزا نہیں دی جاسکتی۔

TOPPOPULARRECENT