Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فوج کی شلباری جاری

پاکستانی فوج کی شلباری جاری

جموں ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ میں آج بھی فوجی ٹھکانوں اور دیہاتوں پر فائرنگ و مارٹر شیل باری جاری رکھی ۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔ ہندوستان نے کل پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج درج کرایا تھا۔ دفاعی ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج بالا کوٹ سیکٹر میں تقریباً 7 بجے شب مارٹر استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔  پاکستانی فوجیوں نے کل رات دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خط قبضہ پر واقع دو دیہاتوں پر 120ایم ایم اور 82ایم ایم کے مارٹر بم برسائے ۔ اس پر خطہ قبضہ پر ہندوستانی فوج نے جوابی فائرنگ کی ۔ یہ مسلسل نویں دن پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ۔ قبل ازیں 40خلاف ورزیاں اگست 2003ء کے جنگ بندی معاہدہ کی ‘ کی جاچکی ہیں ۔ جاریہ سال ہند ۔ پاک سرحد پر جنگ بندی کی 230خلاف ورزیاں ہوئیں ۔
۔

TOPPOPULARRECENT