Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / پاکستانی قیادت اسامہ کے ٹھکانہ سے واقف تھی : ہیلاری کلنٹن

پاکستانی قیادت اسامہ کے ٹھکانہ سے واقف تھی : ہیلاری کلنٹن

واشنگٹن 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر پاکستانی قیادت یہ جانتی تھی کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں روپوش ہیں لیکن امریکہ کے پاس اس دعوی کا ابھی تک کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔ اس وقت کی سکریٹری آف اسٹیٹ ہیلاری کلنٹن نے یہ بات بتائی ۔ کلنٹن القاعدہ لیڈر کو قتل کرنے کے مسئلہ پر صدر اوباما کی قریبی مشیر تھیں ۔ کل پیش کئے گئے ایک انٹرویو میں ہیلاری نے کہا کہ یہ بہت زیادہ حسن اتفاق کی بات ہے کہ ایک غیر معمولی نظر آنے والا مکان فوجی اکیڈیمی کے قریب تعمیر کیا جاتا ہے جس کے اطراف موظف فوجی عہدیدار مقیم تھے حالانکہ ہمارے پاس اس کو ثابت کرنے کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ پاکستانی حکام اس سے واقف تھے لیکن اس تعلق سے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT