Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / پاکستانی لڑکے کی ماں سے ہندوستانی عہدیدار کی ملاقات

پاکستانی لڑکے کی ماں سے ہندوستانی عہدیدار کی ملاقات

کراچی۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ پاکستان ٹی سی اے راگھون نے آج رمضان کی والدہ سے ملاقات کی۔ رمضان جو پاکستانی شہری ہے ، اس وقت ہندوستان میں موجود ہے اور ایک این جی او اس کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ راگھون نے رمضان کی ماں سے کہا کہ وہ اس کی شناخت کے بعد ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر امور خارجہ سشما سوراج کی ہدایت پر راگھون نے رضیہ سے ملاقات کی اور اس کے 15 سالہ بیٹے سے جو اس وقت بھوپال میں ہے، ملاقات کیلئے ہندوستانی ویزا کے بشمول ممکنہ مدد کا وعدہ کیا ہے۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ اس لڑکے کے پاکستانی ہونے کی توثیق پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ رمضان کی کہانی بھی گیتا کی طرح ہے، جسے گزشتہ ہفتہ ہندوستان لایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT