Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی مظاہروں سے انضمام الحق مایوس

پاکستانی مظاہروں سے انضمام الحق مایوس

لاہو۔ 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈر کی کمی کا اعتراف کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف سلیکٹر پاکستان کی کارکردگی سے مایو نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولروں کی کارکردگی پر وہ بھی فکر مند ہیں لیکن امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم خامیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ پاکستانی ٹیم میں پاور ہٹنگ کے سوال پر انضمام نے اعتراف کیا کہ ٹیم میں اختتامی اوورز میں تیزی سے رنز اسکور کرنے والے آل راؤنڈر کی کمی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں اظہر محمود اور عبدالرزاق جیسے جارحانہ آل راؤنڈرز کی کمی ہے اور سلیکشن کمیٹی ایسے کھلاڑیوں کی تلاش میں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT