Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / پاکستانی مفتی کو ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ تصویر کشی مہنگی پڑی

پاکستانی مفتی کو ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ تصویر کشی مہنگی پڑی

اسلام آباد۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کرنے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔مفتی عبد القوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑھ گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔مفتی عبد القوی کو عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے منع کر دیا گیا ہے۔معاملہ تحقیقات کیلئے علماء و مشائخ کانفرنس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ماڈل قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھیں، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔  قندیل بلوچ کو پاکستان کی پونم پانڈے کہا جاتا ہے جو عریانیت اور فحاشی میں بدنام ہے۔

TOPPOPULARRECENT