Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر بات ہوگی : سفیر ہند

پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر بات ہوگی : سفیر ہند

اسلام آباد ۔ 14 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہند ۔ پاک معتمدین خارجہ سطح کے آئندہ ماہ مذاکرات سے قبل ہندوستانی سفیر نے آج کہاکہ اُن کا ملک کشمیر کے بارے میں تبادلۂ خیال کرے گا جو غیرقانونی طورپر پاکستان کے قبضہ میں ہے ۔ ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ پاکستان ٹی سی اے راگھون نے یہاں ایک لکچر کے دوران کشمیر تنازعہ کا تاریخی پس منظر بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو پہلی درخواست ہندوستان نے پیش کی اور یہ اس بنیاد پر تھی کہ ریاست جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ تھی ۔ اب یہ پاکستانی فوج کے غیرقانونی قبضہ میں ہے لہذا جب کوئی یہ کہتا ہے کہ ہندوستان بات چیت کے لئے تیار ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ ریاست کے اُن حصوں کے بارے میں بات ہوگی جو اب بھی پاکستان کے کنٹرول میں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ کشمیر پرپاکستان کے ساتھ بات چیت اسی وسیع تر تناظر میں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT