Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک لیڈر کو مسلم دشمن ای میلس کے ذریعہ دھمکیاں

پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک لیڈر کو مسلم دشمن ای میلس کے ذریعہ دھمکیاں

نیویارک ۔ 9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیموکریٹک پارٹی ویرمانٹ کو مسلسل مسلم دشمن ای میلس روانہ کرتے ہوئے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ ریاست کا تخلیہ کردے ۔ فیصل گل جو مارچ میں ویرمانٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر نشین بنائے گئے ہیں ۔ پہلے مسلم ریاستی لیڈر ہیں جسے کسی سیاسی پارٹی نے اپنی ریاستی شاخ کا صدرنشین مقرر کیا ہے ۔انہیں تاحال گذشتہ ماہ مئی میں ایک ہفتہ کے اندر تین دھمکی آمیز ای میلس وصول ہوچکے ہیں جو نوعیت کے اعتبار سے مسلم دشمن ہیں ۔ 48سالہ کریسٹوفر ہیڈن برلنگٹن ویرمانٹ کے متوطن ہیں انہیں جون میں نقض امن کے الزام میںگرفتار کیا گیا تھا ۔ کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریریں کی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT