Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / پاکستانی نیوکلئیر سائنسداں کے اہل خانہ بھی پناما پیپرز میں

پاکستانی نیوکلئیر سائنسداں کے اہل خانہ بھی پناما پیپرز میں

اسلام آباد 14 مئی (یو این آئی) نیوکلئیر پھیلاؤ اسکینڈل کی وجہ سے2004 سے نظر بند پاکستانی نیوکلئیر سائنس داں عبد القدیر خان کے خاندان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آگیاہے ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی اہلیہ ہندرینہ اور ان کی دو بیٹیوں، دینہ اور عائشہ خان کے علاوہ ان کے بھائی عبدالقیوم خان بہاماس میں رجسٹرڈ وحدت لمیٹڈ آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔وحدت لمیٹڈ، مئی میں ایٹمی دھماکے سے چند ماہ قبل جنوری 1998 میں رجسٹر ہوئی تھی اور 12 اکتوبر کی بغاوت کے بعد، 31 دسمبر1999 میں اسے غیر رجسٹر کرادیا گیاتھا۔عبد القدیر خان نے پاکستانی روزنامہ ڈان کو بتایا کہ انکے بھائی با حیات نہیں حبیب بینک میں ملازم تھے اور ”جیسا کہ آپ کو پتہ ہے ، بینکرز اکثر مالی معاملات میں چالاکیاں کرتے ہیں”۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یا ان کے اہل خانہ میں سے کسی نے کبھی اس کمپنی کا نام نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ دستاویزات پران کی اہلیہ یا بیٹیوں کے دستخط جعلی ہیں۔ ان کے بھائی نے اس کمپنی کے حوالے سے کبھی ان سے یا ان کی فیملی سے بات نہیں کی اور” ہم نے اس کمپنی کا نام پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد سنا”۔

TOPPOPULARRECENT