Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ چین، روس و ترکی

پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ چین، روس و ترکی

اسلام آباد ۔ 26اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں مردم شماری کا جو حالیہ ڈیٹا جارہا کیا گیا ہے اُس کے مطابق ملک کی آبادی میں زائد از 10,000 زنخے بھی شامل ہیں جن کی اکثریت یعنی 64.4% ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں آباد ہے ۔ ملک کی آبادی کی چھٹویں مردم شماری اور ہاؤسنگ کے اعداد و شمار انٹرپروفیشنل کونسل آف کامن انٹرسیٹس کی جانب سے جاری کئے گئے۔
جس کی قیادت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرتے ہیں ۔ رپورٹ میں زنخوں کی جملہ تعداد 10,418 بتائی گئی ہے جس کا تناسب 64.4% بتایا گیا ہے اور اکثریت صوبہ پنجاب میں ہے جبکہ سندھ میں 24 فیصد ، خیبرپختونخواہ میں 913 ، بلوچستان میں 109 ، فاٹا میں صرف 27 اور اسلام آباد میں آباد زنخوں کی تعداد 133 بتائی گئی ہے ۔ قبل ازیں پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) نے معذورین اور زنخوں کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر مردم شماری میں علحدہ علحدہ کوڈس کا استعمال کیا تھا ۔

 

 

امریکی امداد کو خداحافظ ـکہنے کا وقت آگیا : شہباز شریف
لاہور ۔ 26اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آج ایک دو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکی صد رڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد سے متعلق نامناسب اور سخت ریمارکس کے تناظر میں اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان امریکی امداد کو ہمیشہ کیلئے خداحافظ کہہ دے۔
یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاتھاکہ پاکستان کئی بلین ڈالرس کی امریکی امداد حاصل کرتا ہے لیکن اُس کے عوض پاکستانی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں کو تباہ نہیں کرتا اور اس طرح پاکستان امریکہ کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکی امداد کا باب ہی یہ کہکر بند کردے کہ ’’شکریہ امریکہ ، اب بہت ہوچکا‘‘ ۔

 

TOPPOPULARRECENT