Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی وفد کی ہندوستان میں آمد

پاکستانی وفد کی ہندوستان میں آمد

نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے سرحدی فورسیس کے درمیان ڈائرکٹر جنرل سطح کی بات چیت شروع کرنے کیلئے پاکستان کا ایک وفد ہندوستان پہنچ چکا ہے۔ کل سے شروع ہونے والی یہ بات چیت اہمیت کے حامل ہیں۔ ہندوستان میں حال ہی میں قومی سلامتی مشیران کی بات چیت کو منسوخ کیا تھا جس کے بعد سرحد پار دہشت گردی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مسئلہ کو اہمیت دیتے ہوئے 16 رکنی پاکستانی وفد آج دوپہر براہ دہلی امرتسر پہنچا۔ 3 روزہ بات چیت کے دوران سرحدی سیکوریٹی فورس کے سربراہوں اور پاکستان رینجرس کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان کے وفد میں رینجرس ڈائرکٹر جنرل پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برقی شامل ہیں۔ اٹاری واگھا سرحد پر ان کا پنجاب کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT