Monday , April 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ویمنس کو نیوزی لینڈ نے ہرایا

پاکستانی ویمنس کو نیوزی لینڈ نے ہرایا

نیلسن ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیلسن میں پاکستان۔ کیویز ویمن کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ بھی یکطرفہ رہا۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 158 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ سات پاکستانی کھلاڑی دو ہندسی اسکور نہ کرپائیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹارگٹ تین وکٹ پر 22.3 اوورز میں عبور کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے لگاتار چار میچز جیت کر ورلڈ کپ 2017ء کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹسٹ مکمل
سڈنی ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹسٹ مکمل ہو گیا، اور اس ٹسٹ کا نتیجہ یکم دسمبر تک آنے کا امکان ہے۔ پاکستانی کرکٹر کا بولنگ ایکشن ٹسٹ برسبین کے بائیو مکینک لیاب میں ہوا، جو 20 منٹ میں مکمل ہوگیا۔

 

آٹھ ہندوستانی باکسرز کو بائی
نئی دہلی ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپس کیلئے سینٹ پیٹرسبرگ (روس) میں قرعہ اندازی پر 10 کے منجملہ آٹھ ہندوستانی باکسرز کو فرسٹ راؤنڈ بائی حاصل ہوا ہے۔ انڈین ٹیم میں انکوش داہیا (60kg)، آشیش (64kg) اور آر پوری (81kg) شامل ہیں جو ایشین یوتھ سلور میڈلز جیت چکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT