Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ٹیلیفون کال کی خفیہ سماعت

پاکستانی ٹیلیفون کال کی خفیہ سماعت

پٹھان کوٹ اور گرداسپور میں سخت چوکسی
گرداسپور (پنجاب) 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی ٹیلیفون کال کی خفیہ سماعت کے بعد سکیوریٹی ایجنسیوں نے سرحدی اضلاع گرداسپور اور پٹھان کوٹ میں سخت چوکسی اختیار کرلی ہے۔ پٹھان کوٹ اور گرداسپور بالخصوص بٹالہ میں مقامی پولیس، فوج اور بی ایس ایف کی مشترکہ ٹیمیں تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سکیوریٹی اداروں نے جمعہ کی شام پاکستان سے کئے گئے ایک ٹیلیفون کال کی خفیہ سماعت کی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پٹھان کوٹ یا دینا نگر (گرداسپور) میں ایک مشتبہ ٹرک گشت کررہا ہے۔ ان اطلاعات پر پنجاب پولیس نے کل شام سے 400 اہلکاروں بشمول اسپیشل ویپنس اینڈ ٹیکٹس ٹیم نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہم کوئی جوکھم لینا نہیں چاہتے اور سرحدی علاقوں میں سکیوریٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔ جبکہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش سے آنے اور جانے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ پٹھان کوٹ اور گرداسپور میں داخلے کے راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT