Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں پریشان ہوگی ، سلیم ملک کا تاثر

پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں پریشان ہوگی ، سلیم ملک کا تاثر

پاکستان کے سابق ٹسٹ کیپٹن سلیم ملک کا ماننا ہے کہ نیشنل ٹیم اس ماہ کے اواخر انگلینڈ کا ٹور شروع کرتے ہوئے اچھی کارکردگی پیش کرنے کیلئے کافی جدوجہد سے دوچار ہوگی۔ پاکستان اس ٹور پر 4 ٹسٹ اور 5 او ڈی آئیز کھیلے گا۔ 53 سالہ سلیم ملک جنھیں 103 ٹسٹ اور 283 او ڈی آئی میچز میں شرکت کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ بیٹسمنوں میں مانا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ انھیں فکر ہے کہ یہ ٹیم انگلینڈ میں کس طرح کا پرفارمنس پیش کرے گی۔ کراچی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ملک نے کہا کہ روایتی طور پر ایشیائی ٹیمیں انگلش حالات اور پچس پر ہمیشہ جدوجہد کرتی ہیں۔ اور پاکستان کے ساتھ مسئلہ اُن کے گزشتہ چند سال ہیں، جب وہ زیادہ تر یو اے ای میں بے جان وکٹوں پر کھیلتے رہے ہیں، جہاں گیند زیادہ گھومتی نہیں اور نا ہی بہت زیادہ اسپن ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT