Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم کو نوجوان کپتان درکار :گنگولی

پاکستانی ٹیم کو نوجوان کپتان درکار :گنگولی

کولکتہ۔16مارچ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانیکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کا دور اب ختم ہوچکا ہے ، پاکستان کو اچھی ٹیم بنانے کے لئے کم سے کم 3سال اور ایک نوجوان کپتان درکار ہو گا۔گنگولی نے کہا پاکستان میں صلاحیت کی کبھی کوئی کمی نہیں رہی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اب ایک نئی ٹیم بنائے اور نوجوان کپتان مقرر کرے ۔ گنگولی نے مزید کہا ہے کہ  وہ آفریدی کے ساتھ بہت سال کھیلے اور ان کے دل میں آل راؤنڈر کی بہت عزت ہے لیکن کہیں نہ کہیں ایک ایسا وقت ضرور آتا ہے جب ٹیم کو نئے کپتان اور نئے خیالات کی ضرورت ہوتی ہے۔گنگولی کے بموجب انہیں انضمام الحق کو افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرتا دیکھ کر حیرت ہوئی کہ پاکستان ان کا استعمال کیوں نہیں کررہا۔ بڑے میچ کا دباو برداشت کرنے کا گر ان سے زیادہ اچھے طریقے سے کون پاکستانی کھلاڑیوں کو بتائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT