Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ٹیم کی آمد سے متعلق اطلاع نہیں : حکومت

پاکستانی ٹیم کی آمد سے متعلق اطلاع نہیں : حکومت

نئی دہلی 22 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستانی تحقیق کاروں کے دورہ کے سلسلہ میں ہندوستان کو ابھی تک پاکستان سے کوئی رسمی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار کے بموجب پاکستان نے ابھی تک اس دورہ کے تعلق سے کوئی رسمی اطلاع نہیں دی ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا درخواست ملنے پر ہندوستان اس ٹیم کو دورہ کی اجازت دے گا عہدیدار نے بتایا کہ اس تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیکا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کئی پہلووں کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور جب کبھی پاکستانی ٹیم آئیگی ہم اس تعلق سے فیصلہ کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پاکستان نے اس کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں اپنے ملک میں کیا کچھ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT