Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے چیف سلیکٹر انضمام مایوس

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے چیف سلیکٹر انضمام مایوس

کراچی ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔ کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید تھی، کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں مختلف ہیں، ٹیم کو تھوڑا وقت دینا چاہئے، اتنی جلدی ٹیم میں تبدیلی کی بات نہیں کرنی چاہئے، گزشتہ چند ماہ سے یہی ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرتی آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT