Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم کے زوال کیلئے وقار یونس ذمہ دار : عبدالرزاق

پاکستانی ٹیم کے زوال کیلئے وقار یونس ذمہ دار : عبدالرزاق

کراچی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم سے خارج شدہ ٹسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی قومی ٹیم کے سبکدوش شدنی کوچ وقار یونس پر پاکستان کرکٹ کو سخت نقصان پہونچانے کا الزام عائد کیا۔ رزاق نے اپنے سابق کپتان اور ٹیم کے ساتھی وقار یونس پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وقار کو چاہئے کہ وہ اپنی ناکامیوں پر حیلے بہانے بنانے اور دوسروں کو موردالزام ٹھہرانے کے بجائے اس حقیقت کا اعتراف کرے کہ پاکستانی ٹیم کے زوال کیلئے وہ خود ہی ذمہ دار ہیں۔ رزاق نے کہا کہ ’’یہ کوئی راز نہیں ہے۔ میں خود بھی اس کا گواہ ہوں کہ وقار نے کبھی بھی سینئر کھلاڑیوں کا احترام کرنا نہیں چاہا اور وہ کبھی بھی تمام کھلاڑیوں کا یکساں احترام نہیں کرسکے جس کے نتیجہ میں ٹیم میں عدم ہم آہنگی پیدا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT