Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم کے لئے آئی پی ایل سے کوچ کا انتخاب

پاکستانی ٹیم کے لئے آئی پی ایل سے کوچ کا انتخاب

کولکاتہ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا اور اس کا انتخاب ممکنہ طور پر ہندوستان میں جاری انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شریک کوچز میں سے کیا جائے گا۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد سابق کھلاڑیوں وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل کمیٹی کو ان کے جانشین کے انتخاب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ نئے کوچ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور وسیم اکرم اس وقت آئی پی ایل کے لئے ہندوستان میں موجود ہیں جہاں وہ امیدواروں سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔کوچنگ کے عہدے کے لئے آسٹریلیائی سابق کرکٹرز ڈین جونز اور ٹام موڈی کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔  چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرر کا اعلان بھی اگلے ہفتے تک کردیا جائے گا جہاں ہارون رشید کی زیر سرپرستی سابق سلیکشن کمیٹی کو  ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سبکدوش کردیا گیا تھا۔ شہریار خان نے تصدیق کی کہ چیف سلیکٹر کے عہدے کے لئے محسن حسن خان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے لئے معین خان اور اقبال قاسم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی آئندہ چند ماہ تک کسی قسم کی مصروفیات نہیں اور  ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹسٹ، پانچ ونڈے اور ایک  ٹوئنٹی20  میچ کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT